ملکی معاشی صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے

ملکی معاشی صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ملکی معاشی صورت حال بہتری کی طرف گامزن ہونا شروع ہو گئی ہے اس کاعتراف ورلڈ بینک اور دیگر رپورٹس نے بھی کردیا ہے جبکہ ہماری حکومت نے غیر ملکی قرضوں کی بھی ادائیگی کرنا شروع کردی ہے اور ورثے میں ملے ہوئے خراب معاشی ملک کو پٹٹری پر چڑھا دیا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ پی ٹی آئی سے مختصر عرصے میں رپورٹ مانگ رہے ہیں انہوں نے سالہا سالوں کی حکومتوں میں ملک کو معاشی طور پر جو نقصان پہنچایا ہے اس کے بارے میں بھی قوم کو بتا دیں تو اچھا ہو گا۔
اعجاز چودھری

مزید :

صفحہ اول -