پیپلز پارٹی خصوصی افراد کے حقوق کا مشن سہولیات ملنے تک جاری رکھے گی: بلاول بھٹو

  پیپلز پارٹی خصوصی افراد کے حقوق کا مشن سہولیات ملنے تک جاری رکھے گی: بلاول ...

  



اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ رحمدلی و انسانیت دوستی ہمارا قومی شعارہے، خصوصی افراد کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے،سندھ اسمبلی نے سال 2017میں خصوصی افراد کے متعلق قانون کو ترامیم کے ذریعے مزید بہتر بنایا، آٹزم کے شکار بچوں کی بحالی و تربیت کا سینٹر قابلِ ستائش اقدام ہے،پیپلز پارٹی خصوصی افراد کی بہبود کا مشن انہیں دیگر شہریوں جیسی حقوق، سہولیات اور مواقع ملنے تک جاری رکھے گی۔ خصوصی افراد کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کی بہبود اور حقوق پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کے نظریئے کی اساس ہی پسماندہ و کمزور طبقات کی بھبود، ان کے حقوق اور مساوات ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اقوامِ متحدہ کے خصوصی افراد کے حقوق کے متعلق کنونشن پر عملدرآمد میں حکومتِ سندھ کی کارکردگی نمایاں ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سرکاری محکموں میں معذور افراد کا کوٹا 2 بڑھا کر 5 فیصد کیا۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں خصوصی افراد کے حقوق کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام انہیں انصاف دہلیز پر پہنچانے میں مددگار ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں خصوصی افراد کو عوامی جگہوں پر آنے جانے کے دوران دشواریوں کا خاتمہ اور آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول