آصف زرداری کو آصفہ نے ضمانت کیلئے راضی کیا،شہلا رضا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کی وزیر ترقی نسواں اورپاکستان پیپلز پارٹی کی سینئررہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کو ضمانت کے لیے راضی کرنے والی کوئی اور نہیں بلکہ ان کی صاحب زادی آصفہ بھٹو ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آصفہ بھٹو نے آصف زرداری کو ضمانت کے لیے راضی کیا ہے، انھوں نے کہا کہ سابق صدر کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، علاج کی ضرورت ہے، ان کے باہر جانے کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن سندھ اور بلوچستان کے نمایندوں کو حکومت نے نظر انداز کیا، پارلیمنٹ میں حکومت کا رویہ مناسب نہیں ہے۔