ہنگو،قانون شکن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،اشتہاری سمیت 17 گرفتار

    ہنگو،قانون شکن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،اشتہاری سمیت 17 گرفتار

  



ہنگو(بیورورپورٹ) ہنگو پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کمر کس لی،ضلع بھر میں ملزمان اور قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤں،ایک اشتہاری سمیت سترہ ملزمان گر فتار،ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور منشیات برآمد، عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر با اثر ملزم کے خلاف قانون حرکت میں ائے گا،پولیس عوام کی شکایات پر فوری ایکشن لے،ڈی پی او شاہد احمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگو شاہد احمد کی خصوصی ہدایات پر ضلع ہنگو کے پانچ تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے کلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے اور پولیس نے سترہ ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ اورمنشیات قبضے میں لے لیں۔ایس ایچ او انسپکٹر امجد حسین نے قاضی پمپ،گیدر وان،سمیت کئی علاقوں میں بھاری نفری کے ہمراہ چھاپے مارے۔اسی طرح ایس ایچ او دوابہ مجاہد حسین اور ٹل میں ایس ایچ او فضل کی سربراہی میں کریک ڈاون کیا گیا۔ان تمام کاروائیوں میں خطرناک اشتہاری،اٹھ منشیات فروشوں سمیت سترہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر دیے گئے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک ریپیٹر، پانچ پستول،ایک رائفل،تین چارجر،ایک سو پنتالیس کارتوس،530 گرام چرس اور دیگر سامان برآمد کیا۔ دوآبہ پولیس کے ایس ایچ او مجاھد حسین نے درسمند میں کاروائی کرتے ہوئے قتل اقدام قتل کے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ واردات تحویل میں لے لیے۔اس کے علاوہ پولیس نے تین سو افراد کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا،چار سو پچاس گاڑیوں اور دو سو موٹر سائیکلوں کی انسپیکشن اور کاغزات چیک کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہد احمد نے کہا ہے کہ پولیس کو با اثر ملزمان کے خلاف کاروائی کا ٹاسک دیا ہے اور عوام کے جان مال اور آبرو کے تحدظ کے لیے پولیس ہر مصلحت کو بالا ئے طاق رکھتے ہوئے قانون کے مطابق کاروائی کرئے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر