اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخواہ کا قبائلی ضلع مہمند کا دورہ

اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخواہ کا قبائلی ضلع مہمند کا دورہ

  



مہمند(نمائندہ پاکستان) مہمند، اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخواہ کا قبائلی ضلع مہمند کا دورہ۔ مرجر کے بعدعوام اور سرکاری ملازمین کی سہولیات یقینی بنائے۔ مقامی سطح پر دفاتر میں سٹاف، فرنیچر، کمپیوٹرز کی کمی پورے کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات دینے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخواہ حمید پاشاہ نے اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ جنرل ڈاکٹر عمران کے ہمراہ ضلع مہمند کا دورہ کر کے اکاؤنٹ آفس مہمند کے مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے سٹاف کو ہدایت دی کہ وہ عوام اور سرکاری ملازمین کے کاموں میں کوتاہی نہ برتے۔ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع کے دفاتر ہمارے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ یہاں کے دفاتر میں کمپیوٹر، فرنیچر، سولر سسٹم سمیت سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائینگے۔ انہوں نے عملے پر زور دیا کہ یہاں کے عوام کو سہولیات پہنچانے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وسیم اختر، فنانس آفیسر شیر افضل خان، اکاؤنٹ آفیسر رفیق خان نے اُن کو اپنے علاقے اور دفاتر میں عوامی سہولیات سے آگاہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر