قومی اسمبلی میں اسپیشل افراد کیلئے علیحدہ سے کوریڈورقائم کیا جائیگا، اسدقیصر

قومی اسمبلی میں اسپیشل افراد کیلئے علیحدہ سے کوریڈورقائم کیا جائیگا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کے اصل ہیروز سپیشل افراد اوران کیلئے اللہ کی رضا میں کام کرنے والے لوگ ہیں، سپیشل افراد کیلئے قومی اسمبلی اور سینٹ کی مشترکہ کمیٹی بنائی جا رہی ہے جو ان کے حوالے سے تمام قوانین کا جائزہ لے کر اس میں ترمیم اور تصحیح کرے گی، قومی اسمبلی میں سپیشل افراد کیلئے علیحدہ سے کوریڈور بھی قائم کیا جائے گا۔منگل کوقومی اسمبلی میں خصوصی افراد کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معذورافراد کو موجودہ حکومت مایوس نہیں کرے گی جبکہ ان کے حوالے سے جو قانون سازی ہے وہ بھی جلد مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی مشترکہ ایک سپیشل کمیٹی بنے جس میں سپیشل افراد کے حوالے سے مسائل پر بحث کی جائے، کمیٹی تمام پرانے قانون کو دیکھے اور اس پر کام کرے گی جس قانون میں بھی ترمیم یا نئے قوانین کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معذوروں، یتیموں، بیواؤں اور معاشرے کے اس طبقے کے کام کرنے والے ولی اور اللہ کے قریب ترین لوگ ہوتے ہیں، پاکستان میں بہت سے لوگ یہ کارخیر سرانجام دے رہے ہیں، سپیشل افراد کیلئے کام کرنے والے ہی ہمارے ہیروز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کی بھی مدد کرنی چاہیے جو اس ملک کی معاشی و معاشرتی تعمیر ترقی کے کام کرتے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بیٹھنے اور ان کے آنے کیلئے تمام تر سہولیات فراہمی کے کام جلد شروع کیا جائے گا۔
اسد قیصر