غیر ملکی سیاحوں کو ارغب کرنے کیساتھ مقامی سیاحت کا فروغ انتہائی اہم ہے: شاہد آفریدی

غیر ملکی سیاحوں کو ارغب کرنے کیساتھ مقامی سیاحت کا فروغ انتہائی اہم ہے: شاہد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر) ملک میں غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی سیاحت کا فروغ انتہائی اہم ہے، ہمارے ملک اپنے شہریوں نے دیگر صوبوں کے سیاحتی مقامات کی سیر نہیں کی،غیر ملکی سیاحوں کیساتھ ساتھ پہلی ترجیح مقامی سیاحت کا فروغ ہے، ان خیالات کااظہار لیجنڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی اور ہمایون جمشید نے بہادر ایکسپو سولوشن کے زیراہتمام پاکستان ہاسپیٹیلیٹی شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ وی لاگر سنتھیا، شوکے آرگنائزربہادر ایکسپوسولوشن کے عہدیداران،جنرل منیجر ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا محمد علی سید،دیگر صوبوں کے محکمہ سیاحت کے عہدیداران، ٹوور آپریٹرزاور دیگر حکام شریک تھے، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے صوبے میں سیاحت کے فروغ اور صوبائی حکومت کی جانب سے سیاحت کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے دنیا کو روشناس کرانے کیلئے تین روزہ پاکستان ہاسپیٹیلیٹی شو 2019 میں خیبرپختونخوا پویلین سجایا ہے، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے پاکستان مہمان نوازی شو میں صوبائی پویلین میں مختلف ثقافتی، سیاحتی اور دیگر اشیاء سجائی ہیں جبکہ ساتھ ہی ساتھ صوبائی سیاحت پر اب تک کی بنائی گئی مختلف ڈاکومنٹریز بھی نشر کی جائینگی، کراچی میں شروع ہونیو الے تین روزہ شو میں ملک بھر سے دیگر صوبوں کے محکمہ سیاحت سمیت ٹریول ایجنٹس، پبلک پرائیویٹ سیکٹر، ٹوورآپریٹرزاور دیگر محکمے شریک ہیں،منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان نے کہاکہ پاکستان ہاسپیٹیلیٹی شو میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہے تاہم اس سلسلے میں محکمہ سیاحت نے بھی صوبہ کی سیاحت و ثقافت کی ملک و دنیا میں رونمائی کیلئے خیبرپختونخوا پویلین سجایا ہے، تین روزہ شو میں دنیا بھر سے جہاں مختلف سیاحتی کمپنیوں اور مختلف سٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا تو ساتھ ہی دوسری جانب مختلف پبلک پرائیویٹ سیکٹربھی شریک ہیں جن کو صوبے کے سیاحتی مقامات کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور اہم پہلوؤں سے آگاہی فراہم کرنے سمیت انہیں صوبے کی جانب لانے کیلئے گامزن کیا جائے گا، ٹریول مارٹ میں شریک شرکاء کو سیاحتی مقامات کی جانب راغب کرنے، مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے سیاحوں کو لانے کیلئے ٹریول اینڈ ٹوورآپریٹرز کو دعوت دینے سمیت صوبے میں سیاحت کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے روشناس کرایا جائے گا، اس کیساتھ ساتھ سیاحوں کیلئے ایڈونچر ٹورازم کے پیکیجز، کیمپنگ پاڈزپراجیکٹ، موجودہ سیاحتی مقامات پر کئے جانے والے بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ، ٹورازم انٹیگریٹڈ زونز، پاکستان کی پہلی سیاحت موبائل ایپ اور دیگر منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، 3 دسمبر سے شروع ہونے والا شو 5دسمبر کو اختتام پذیر ہو گا، خیبرپختونخوا پویلین میں لگائے گئے سٹالزمیں صوبے کی دستکاری اشیاء، ہینڈی کرافٹ، براؤشرز اور مہمانوں کیلئے سوئینئرز سمیت رباب موسیقی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔