پشاور،ای آئی بی کی کارروائی، 3 گرفتار،منشیات برآمد
پشاور(کرائمز رپورٹر)ایکسائز اینٹیلیجنس EIB-4 کی ایک اور کامیاب کاروائی، 2000 گرام ہیروئن، 55 گرام آئس اور 635 گرام افیون برآمد، تین ملزمان گرفتار، مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ کالے رنگ کی ہونڈا موٹر کار نمبر LEE 13 4377, کے ذریعے براستہ صوابی انٹرچینج سے منشیات پنجاب سمگلنگ کی کوشش کی جائیگی، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کارروائی کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی جس میں EIB-4 کے انچارج محمد ریاض، ایڈیشنل انچارج ندیم رفیق و دیگر نفری شامل تھی، مزکورہ ٹیم نے جھانگیرہ صوابی انٹر چینج کے قریب دوران ناکہ بندی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مخبر شدہ گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لیتے ہوئے 2000 گرام ہیروئن، 55 گرام آئس اور 635 گرام افیون برآمد کی۔تین ملزمان عمران اللہ ولد میاں خان سکنہ منڈی بہاوالدین، ھارون ولد محمد افضل سکنہ منڈی بہاوالدین اور محمد آصف ولد حامد خان سکنہ گجرات کو گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش کیلئے خیبر پختونخوا ایکسائز انسداد منشیات قانون 2019 کے تحت تھانہ چھوٹالاہور صوابی میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز، سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائی کو سراہاہے۔