نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا وحدت کا سابق جی ایس کی گمشدگی کیخلاف مظاہرہ

  نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا وحدت کا سابق جی ایس کی گمشدگی کیخلاف مظاہرہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر)نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا وحدت نے پارٹی کے سابقہ جی ایس کی گمشدگی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گمشدہ افراد کو رہا کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیرنز اٹھا رکھے تھے جس پر رہائی کے مطالبات درج تھے۔مظاہرے کی قیادت نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا وحدت کے صوبائی صدر مختار باچا، ڈاکٹر سرفراز،تیمور کمال اور قیصر نے کی مظاہرین نے جبری گمشدگی اور سیاسی و سماجی کارکنوں کے حقوق کے لئے نعرے لگائے۔اس موقع پر مختار باچا نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13.11.2019کو پارٹی کے سابقہ جی ایس ادریس خٹک کو ڈرائیور سمیت صوابی انٹرچینج سے نا معلوم افراد نے اغوا کیا تھا جبکہ تین بعد ڈرائیور کو چھوڑا گیا مگر ادریس خٹک تا حال لاپتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کے جبری گمشدگیا ں کی مذمت کرتے ہیں جبکہ ادریس خٹک کے خلاف اگر کوئی کیس ہو تو قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ادریس خٹک کے رہائی کیلئے جلد اقدامات کیے جائے کیونکہ وہ ایک شوگر مریض ہے اور جبری گمشدگیاں بند کیے جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائنگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر