تاجر اتحاد کا ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی کیمپ
پشاور(سٹی رپورٹر)تاجراتحادخیبرپختونخواکے زیراہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بے ادبی کیخلاف احتجاجی کیمپ لگایاگیاجس میں کیمپ کے شرکاء نے ختم القرآن پاک کااہتمام کیااورملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکی گئی کیمپ کی قیات تنظیم کے صدرمجیب الرحمان کررہے تھے جبکہ اس موقع پرتنظیم کے دیگرعہدیدارشوکت اللہ،حاجی یاسین،شرافت علی اوردیگرصدوراورتاجروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمان نے ناروے میں قرآن پاک کی بے ادبی کرنے کی شدیدمذمت کی اورمردمجاہدعمرالیاس کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان پرامن لوگ ہیں لہذایہودی مسلمانوں کودنیابھرمیں دہشت گردکے طورپرپیش کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انکاکہناتھاکہ ناروے واقعہ سے دنیابھرکے مسلمانوں کی دل آزاری ہے چنانچہ یہ واقعہ دہشت گردی کے زمرے میں آتاہے انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ فوری طورپرناروے میں قرآن پاک کی بے ادبی کے واقعہ کافوری نوٹس لیں انہوں نے پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کے سربراہان سے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وپ ناروے سے تجاورت سمیت ہرقسم کے کاروباراورانکی اشیاء استعمال کرنے سے بائیکاٹ کااعلان کریں اوریہ کہ ناروے کی سفیروں کواپنے ملک سے بے دخل کرکے ان سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں