صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان سے اپنے حلقہ کے وفد کی ملاقات

    صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان سے اپنے حلقہ کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخواکے وزیر قانون و پارلیمانی امور سلطان محمد خان سے انکے حلقہ نیابت کے نمائندہ وفد نے منگل کے روز پشاور میں ملاقات کی اورانکو اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیر قانون نے ان کے مسائل پوری توجہ اور ہمدردی سے سنے اور موقع پرہی کچھ مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر وزیر قانون نے کہا کہ ان کی سیاسی جدوجہد کا مقصد عوام کی حقیقی خدمت کرنا اور انکا معیار زندگی بہتر بنانا ہے اور اس سلسلے میں وہ اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ انھوں نے وفد کو یقین دلایا کے صوبائی حکومت صحت و تعلیم اور پینے کے پانی جیسے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے اور دستیاب وسائل کے مطابق بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وفد نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا۔