سرائے نورنگ، طویل دورانیہ کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، کاروبار زندگی معطل

سرائے نورنگ، طویل دورانیہ کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، کاروبار زندگی معطل

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)یونین کونسل گنڈی خان خیل اورکوٹ کشمیرکے مشران نے دھمکی دیتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ اگراتوارتک ظالمانہ اور خود ساختہ بجلی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بند نہ کیا گیا توبھرپوراحتجاج کریں گے اسی کے علاوہ مشران علاقہ نے گنڈی چوک پر واقع پولیس چوکی کی بھی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔گزشتہ روزیہاں گنڈی چوک میں ایک اجلاس زیر صدارت سابق ناظم ملک عبدالقیوم خان منعقدہواجس میں مولانامحمدصدیق،چیئرمین انارخان،ملک احمدخان،محمدنذیرخان نوابزادہ بشیراحمد،انعام اللہ،لائق شاہ،محمد عظیم خان اورقسمت اللہ سمیت دیگر نے شرکت کی‘سابق ناظم ملک عبدالقیوم خان نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ چند ماہ قبل مظاہرین کی جانب سے گنڈی چوک پر واقع پولیس چوکی مسمار کر دی گئی تاہم افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مذکورہ چوکی تاحال تعمیر نہیں ہوئی چوکی کی عدم موجودگی کے باعث علاقے کا امن خراب ہو رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ گنڈی چوک پشاورتاکراچی انڈس ہائی وے پر ایک اہم مقام ہے اور یہاں پر مسافر رات کو قیام کرتے ہیں انہوں نے ڈی پی اولکی مروت قاسم علی خان۔بنوں ریجن کے آفیسرعبدالغفورآفریدی اور آئی جی کے پی کے سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ نہ صرف گنڈی چوک اورگردونواح کے عوام پر رحم کریں بلکہ ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے مسافروں کے مشکلات کو مدنظر رکھ کر پولیس چوکی گنڈی چوکی کی دوبارہ تعمیر کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں اور اس کی ازسرنوتعمیر کی جائے اس کے علاوہ مشران علاقہ نے یوسی گنڈی خان خیل اورکوٹ کشمیر میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ اور خود ساختہ لوڈشیڈنگ مشران پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ واپڈا والوں نے عوام کاجینامحال کرکے رکھ دیا ہے بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ چکا ہے جس سے کاروباری زندگی مفلوج ہوچکی ہے مساجدوں اور گھروں میں پانی ناپید ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے علاقہ مشران نے دھمکی دی ہے کہ اگرواپڈاحکام نے اتوارتک غیر اعلانیہ اور خود ساختہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بند نہ کیا توراست اقدام اٹھانے پرمجبورہوں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر