ٹانک،شہید نقیب اللہ محسود کے والدکی نماز جنازہ ٹاؤن ہال گراؤنڈ میں ادا

      ٹانک،شہید نقیب اللہ محسود کے والدکی نماز جنازہ ٹاؤن ہال گراؤنڈ میں ادا

  



ٹانک(نمائندخصوصی)شہید نقیب اللہ محسود کے والد کی نماز جنازہ ٹاؤن ہال گراؤنڈ ٹانک اور ان کے آبائی علاقہ مکین میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں اعلی عسکری اور سول حکام سمیت قبائلی عمائدین نے شرکت کی کراچی میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے ہاتھوں جعلی پولیس مقابلہ میں شہید ہونے والے نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان محسود جو کہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے کی نماز جنازہ منگل کے رو زٹاؤن ہال گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر امتیاز،کمانڈنگ آفیسر لیفیٹنٹ کرنل الطاف بلوچ،ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی سول انتظامیہ کے افسران،سول سائٹی سے تعلق رکھنے افراد،قبائلی عمائدین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ٹانک میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی میت آبائی علاقہ مکین کو روانہ کی گئی بعد میں ان کی نماز جنازہ آبائی علاقہ مکین میں بھی ادا کی گئی جہاں پر فوجی اور سول حکام سمیت شہریوں اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد ان کی میت کوآبائی قبرستان مکین میں سپرد خاک کر دیا گیا واضح رہے کہ شہید نقیب اللہ کے والد محمد خان اپنے بیٹے کو انصاف دلانے کے لئے عدالتوں میں پیش پیش رہے اس دوران وہ سخت علیل ہوئے اور کینسر کے مرض میں میں مبتلا ہو گئے پاک فوج کی جانب سے ان کو سی ایم ایچ راولپنڈی میں مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی وہ سی ایم ایچ میں زیر علاج رہے دوران علاج ہی وہ سی ایم ایچ میں خالق حقیقی سے جا ملے محمد خان اپنے بیٹے نقیب اللہ شہید کا مقدمہ لڑتے لڑتے انصاف کو دیکھے بغیر دار فانی سے رخصت ہو گئے۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر