ڈیرہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام،3 دستی بم برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے سمیع آباد کے علاقہ میں زیر تعمیر پلاٹ سے تین دستی بم، پرائما کارڈ، خالی ڈرم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نشاندہی پر تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں سمیع آباد کے علاقہ میں کاروائی کے دوران زیر تعمیر پلاٹ سے تین دستی بم، پرائما کارڈ، خالی ڈرم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں برآمد کرلیں۔ بم ڈسپوزل سکوڈ کے انچارج عنایت اللہ ٹائیگر کی قیادت میں بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم نے برآمد شدہ دستی بم ناکارہ بنا دئیے۔