سوئٹزر لینڈ کے سفیر کی سینئر وزیر عاطف خان سے ملاقات
پشاور(سٹاف رپورٹر)سینئر وزیر عاطف اور سوئٹزر لینڈ کے سفیر تھامس کولی کے درمیان گزشتہ ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔سینئر وزیر نے سوئیز سفیر کو صوبے اور خصوصا سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی وفاقی دونوں حکومتیں سیاحت کو ایک برینڈ اور منافع بخش شعبہ متعارف کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے۔ صوبے میں مربوط سیاحتی زونز بنانے کے علاوہ مذہبی سیاحت کو بھی فروغ دیا جارہا ہے، خیبر پختون خوا میں بدھ مت ہندو اور سکھ مذہب سمیت تمام مذاہب کے تاریخی اور مذہبی مقامات خو محفوظ بنانے اور ترقی دینے کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے آسان ویزہ پالیسی سمیت این او سی کے شرائط بھی ختم کردی گئی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولی نے سیاحتی شعبے میں کئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیاحت کے شعبے کو ترقی دیکر ترقیافتہ ممالک کی فہرست میں جگہ بنا سکتا ہے۔ انہوں نے سینئر وزیر عاطف خان کو صوبے کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائیگا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہو