سوات،فضاگٹ تا کانجو پل واکنگ ٹریک پر کام کا آغاز

  سوات،فضاگٹ تا کانجو پل واکنگ ٹریک پر کام کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سوات (بیور ورپورٹ)چیرمین ڈیڈک کمیٹی سوات ایم پی اے فضل حکیم نے منظورشدہ منصوبہ فضاگٹ تاکانجو پل واکنگ ٹریک پر جلد کام شروع کرنے کی احکامات جاری کردیئے، جس پر جلد ہی کام کا آغاز ہوگا، منصوبے کے لئے ایم پی اے فضل حکیم نے پانچ کروڑ سترلاکھ روپے منظورکروائے ہیں، جس کی لمبائی 2520 فٹ اورچوڑائی 40فٹ ہے۔ یہ واکنگ ٹریک جو کہ دریائے سوات کے کنارے تعمیرکیاجارہاہے، جومین سڑک سے الگ ایک پرفضاء مقام ہے۔ جولوگوں کی واک کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، اس سلسلے میں ایم پی اے فضل حکیم نے دریائے سوات کے کنارے اس مقام کادورہ کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے مزیدمعلومات بھی حاصل کی۔ اورحکام کوہدایت کی کہ وہ فوری طورپر اس عوام دوست منصوبے پر کام شروع کریں انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی غفلت اورلاپرواہی اورناقص میٹرئیل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ چونکہ صبح کے وقت لوگوں کو بائی پاس سڑک پر آکرواک کرناہے لیکن یہاں ٹریفک بھی رواں دواں رہتا ہے جولوگوں کے لئے مشکلات اورکسی حادثے کاسبب بھی بن رہاہے۔ اسلئے ہم نے واک کے لئے الگ جگہ کابندوبست کردیاہے تاکہ لوگ اس جگہ میں بلاخوف وخطرواک کرسکے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کوہدایت کی وہ اس منصوبے پرجلدازجلدکام کاآغاز کریں۔ ادھرعوامی حلقوں نے ایم پی اے فضل حکیم کے ان کوششوں کو سراہااورواکنگ ٹریک کے منصوبے میں خصوصی دلچسپی لینے پرایم پی اے فضل حکیم کاشکریہ اداکیاہے۔