کوہاٹ،سبزی منڈی کی بندش کیخلاف مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ

  کوہاٹ،سبزی منڈی کی بندش کیخلاف مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) شہباز گل سبزی وفروٹ منڈی کی بندش کے خلاف آڑھتیان اور مزدوروں کا بائی پاس روڈ پر احتجاجی مظاہرہ‘ منڈی سیل کرنا مزدوروں کا معاشی قتل قرار‘ مطاہرین کاڈپٹی کمشنر سے ملاقات‘ منڈی کامسئلہ جلد حل کرنے کی یقین دہانی‘ تفصیلات کے مطابق شہباز گل سبزی وفروٹ منڈی کی بندش کے خلاف آڑھتیان اور ورکران نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بائی پاس روڈ پر ٹی ایم اے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اورکتبے اٹھا رکھے تھے جن پر احتجاجی نعرے درج تھے مظاہرین کی قیادت حاجی یوسف خان صدر‘ حبیب الرحمان‘محمد شفیق اور دیگر کررہے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ٹی ایم اے نے کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے اور ایک مخصوص مفاد پرست ٹولے کو خوش کرنے کے لئے پرائیویٹ منڈی کو سیل کرکے ہزاروں مزدوروں کا معاشی استحصال کررہاہے جو کوھاٹ دشمنی کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف حکومت کی کاوشوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ جب پرائیویٹ سکولوں کے قیام پر پابندی نہیں تو منڈی پرپابندی کا کیا جواز ہے انہوں نے کہا کہ منڈی کی بندش سے قرب وجوار کے زمینداروں کے ساتھ ساتھ منڈی آڑھتیان کو بھی شدید مالی نقصانات پہنچ رہے ہیں کہ انہوں نے اس منڈی میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کررکھی ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر این او سی ملنے کے باوجود اسے سیل کرنا عوام اور مزدور دشمنی ہے احتجاجی مظاہرین نے بعدازاں ایک ریلی نکالی جو شیری ویلہ عیدگاہ جنگل خیل میں منعقدہ ڈپٹی کمشنر کوھاٹ کی کھلی کچہری پہنچی ڈپٹی کمشنر مطیع اللہ خان نے ان کامسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔