تیمرگرہ،جمعیت کا مہنگائی اور حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

تیمرگرہ،جمعیت کا مہنگائی اور حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



تیمرگرہ (بیورورپورٹ) مہنگائی اور حکومت کے خلاف تیمرگرہ میں جمعیت علماء اسلام کا تیمرگرہ پریس کلب کے سا منے احتجاجی مظا ہرہ حکومت کے خلاف شدید نعرہ با زی کی گئی جمیعت علماء اسلام ف کے قائد مولا نا فضل رحمان کی کال پر جمیعت علامء اسلام ضلع دیر لوئر کے اہتمام تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے مہنگائی اور حکومت کی ناقص پالیسوں کے خلاف احتجاجی مظا ہرہ سے ضلعی امیر سراج الدین، نائب امیر خور شید خان، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت منتخب نہیں بلکہ سلیکٹڈ ہے جوایک سازش کے تحت عوام پر مسلط کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ مولا نا فضل رحمان کی بات آج درست ثابت ہوئی کہ عمران خان حکومت عا لمی ایجنڈا کے تحت مسلط کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ائے روز اشیاء سرف اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور عوام خو دکشیوں پر مجبور ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں کی پرائیوٹا یزیشن کرکے عوام سے مفت علاج معالجہ کی سہولیات چھین رہی ہے مقررین نے جمیعت علماء اسلام کے صوبائی رہنما مفتی کفایت اللہ پر تشدد کی سخت الفاظ میں مزمت کی اور مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں کڑی سزا دی جائے انھوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ہر طبقہ کے لوگ سراپا احتجا ج اور موجودہ حکومت عوام کا اعتماد کھوچکی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر