امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،9 گرفتار

امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،9 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرا ر رکھنے کے لئے تھانہ آغامیر جانی کی حدود میں سرچ انیڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقادکیا گیا جس میں ایس پی سٹی محمد شعیب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ، آر آر ایف، ایلیٹ کمانڈوز،بی ڈی یو، سنیفر ڈاگ اور لیڈیز پولیس نے حصہ لیا، اپریشن کے دوران اقدام میں ملوث ملزم سمیت 4منشیات فروش اور 4دیگر جرائم پیشہ افرادکے ساتھ ساتھ نامکمل کوائف پر بھی 7افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور چرس، ایک عدد کلاشنکوف، 3 عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر پشاور شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تھانہ آگھر میر جانی شاہ کی حدود میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا اانعقاد کیا گیا جس 4منشیات فروش امتیاز، شہزاد، عثمان اورعمر کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور چرس برآمد، اقدام قتل میں ملوث ملزم اور دیگر 4جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1عدد کلاشنکوف، 3عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے،اسی طرح ہاؤس سرچنگ کے دوران نامکمل کوائف پر 7افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہ