پشاور،ریسیکیو 1122 کی جانب سے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

  پشاور،ریسیکیو 1122 کی جانب سے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

  



پشاور(سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس(ریسکیو1122) کی جانب سے عوام الناس کو بروقت اور بہترین انداز میں سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی زیر صدارت ادارے کی ماہانہ کارکردگی اجلاس منعقد ہوا جس میں ریسکیو1122 کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا گیا، ڈاکٹر خطیر احمد نے اس موقع پر کہا کہ ریسکیو1122 نے ما ہ نومبر کے دوران خیبر پختونخوا کے 10 اضلاع میں 8449 ایمرجنسیز کے دوران اوسط 6منٹ اور 45سکینڈز میں خدمات فراہم کیں، اس دوران ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے 4806میڈیکل، 1375ٹریفک حادثات، 134 آگ، 14ڈوبنے، 6 عمارت منہدم ہونے، 99جرائم اور 152 دیگر نوعیت کی ایمرجنسی واقعات میں سہولیات فراہم کیں۔ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ان ایمرجنسی واقعات کے دوران ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے 6168 افراد کو طبعی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جن میں سے 194 جانبحق ہوئے۔ ریسکیو1122 کے جوان خیبر پختونخوا میں کسی بھی قدرتی یا ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار رہتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر