وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کی جانب سے باغبانوں کو انعامی چیک دیئے گئے

  وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کی جانب سے باغبانوں کو انعامی چیک دیئے گئے

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے بہترین کارکردگی پرباغبانوں کوانعامی چیک سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے اسٹیٹ افسر قدرت علی کی سربراہی میں یونیورسٹی کے اندر بوٹینیکل گارڈن‘خصو صا زیتون کے باغ سمیت، امردو، جامن، آم، کھجوریں، نبو اور کچنال سمیت دیگر سبزیوں،چمن اور مختلف اقسام کے میوہ جات پودے پر محیط تقریبا500کنال کے رقبہ پر صرف پانچ باغبان کو بہترین صفائی ستھرائی، دیکھ بھال اور نشو ونما کرنے پر اسٹیٹ افسر قدرت علی سمیت پانچ باغبانوں محمد شریف، اللہ بخش، عبداللہ، فخرالدین اورشاہ جہاں کو انعامی چیک سے نوازادیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الحاج دلنواز خان بھی موجود تھے۔ وائس چانسلرنے اسٹیٹ منیجر اور غاغبانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ انعامی چیک صرف ان کی دن رات کی محنت اور لگن کا ثمرہے کہ آپ اتنی کم تعدادمیں باغبان500کنال پر محیط رقبے جس میں بوٹینیکل گارڈن‘خصو صا زیتون کے باغ سمیت دیگر مختلف اقسام کے پھل‘سبزیاں اور چمن کی دیکھ بھال اور حفاظت کررہے ہیں۔ جس پرآپ تمام کومبارکباد دیتا ہوں اور اس طرح محنت، لگن اور دل جوئی سے کام کرنے کی ہدایت کرتا ہوں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی کے ہر ملازم چاہئے وہ کسی بھی عہدے پر فائض کیوں نہ ہو،کو چاہے کہ وہ بھی اس طرح اپنے محنت اور لگن کا مظاہرہ کریں اور یونیورسٹی کی بہتری اور ترقی کیلئے دن کام کریں۔ ہر وہ ملازم جو محنت اور لگن سے کام کرے گا اس کو اس کی بہترین کارکردگی پر انعام سے نوازا جائے گا۔ اور اسی طرح اساتذہ، ملازمین محنت اور لگن سے اپنا رزق حلال کریں اور یونیورسٹی کی بہتری اور ترقی کیلئے کام کرے تو وہ وقت دور نہیں جب گومل یونیورسٹی پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی ہو گی۔ یہ یونیورسٹی ہمارا گھر ہے اورگھر کا خیال کرنا اور اس کی عزت و وقار پر کا کسی بھی قسم کا داغ نہ آنے دینا گومل یونیورسٹی کے ہر ملازم کی ذمہ داری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر