معذور افراد کو ہر شعبہ میں یکساں مواقع فراہم کرنا ہونگے، عارف علوی
اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے کہا ہے کہ معذور افراد کو زندگی کے ہر شعبہ میں یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔منگل کو معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن کا مقصد معذور افراد کے حقوق کے سلسلہ میں آگاہی پیدا کرنا ہے، ہمیں ان افراد کو زندگی کے ہر شعبہ میں یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے، ان حقوق کی فراہمی معاشرے میں مساوات اور انصاف کے قیام کیلئے ضروری ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ اس سلسلہ میں اسیسٹیو ٹیکنالوجی کا فروغ انتہائی ضروری ہے، اسیسٹیو ٹیکنالوجی کا استعمال ان افراد کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرے گا، پاکستان نے عالمی سطح پر اسیسٹیو ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت معذور افراد کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
عارف علوی