آئس جیسے مہلک نشہ سے آگاہی مہم وقت کا تقاضا ہے،ڈی پی او سجاد

آئس جیسے مہلک نشہ سے آگاہی مہم وقت کا تقاضا ہے،ڈی پی او سجاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان(بیورورپورٹ) ڈی پی او سجاد خان نے کہا ہے کہ آئس جیسے مہلک نشے کے مضر اثرات سے طلبہ کو محفوظ رکھنے کیلئے بیداری مہم وقت کا تقاضا ہے اس لعنت سے انہیں محفوظ رکھ کر انکا مستقبل تابناک بنایا جاسکتا ہے وہ وومن یونیورسٹی مردان میں منشیات کے بارے آگاہی سمینار سے خطاب کررہے تھے۔ ڈی پی او سجاد خان نے کہا کہ آئس کے سوداگروں کے قلع قمع کیلئے تمام تر کوششیں بروئے اکر لارہے ہیں اور معاشرے کو منشیات سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں بین الاقومی گینگ کے متعدد آئس سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے سجاد خان نے کہا کہ سال رواں کے دوران مردان پولیس نے پورے صوبے میں آئس،سود، انڈر پلے اور لینڈ مافیا کیخلاف کاروائیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اُنہوں نے اس موقع پر طالبات اور فیکلٹی ممبرز کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔