نوشہرہ،گراں فروشوں کیخلاف کارروائی،متعدد کو جرمانے
نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ کینٹ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیوکا گراں فروشوں زخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کئی کو جرمانے کئی چلان متعدد کو تنبیہ کسی کو ملاوٹ، زخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کی اجازت نہیں دے سکتے اے اے سی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی خصوصی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیومحمد ایوب خان نے نوشہرہ کینٹ کے مختلف بازاروں میں گراں فروشوں، زخیررہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے نوشہرہ کینٹ کے بازاروں میں چھاپے مارے اور ان چھاپوں کے دوران انہوں نے دل بہار لسی والے، عبداللہ غازی بریانی،نیولاہوری سویٹ ہاوس کیولری روڈ، بٹ سویٹ ہاوس مین بازار،شالیمار نان شاپ جنرل بس سٹینڈ دودھ فروش، سبزی فروش، فروٹ فروش سمیت کریانہ سٹورز مالکان کو گراں فروشی پر جرمانے چلان تھما دئیے جبکہ بعض کو تنبیہ دیتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ کینٹ، کلاں، رسالپور اور دیگر علاقوں میں دوکاندار عوام کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اشیاء خورد نوش فروخت کریں کیونکہ کسی کو عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔