منشیات سمگلرز گرفتار، لاکھوں کی منشیات برآمد

منشیات سمگلرز گرفتار، لاکھوں کی منشیات برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم موٹر کار کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی افیون سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس کو خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران شاہ لم پل کے قریب ناکہ بندی پر دھر لیا گیا ہے، ملزم کے قبضہ سے 15 کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی افیون برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لی گئی ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر ایس پی رورل علی بن طارق کی نگرانی میں ڈی ایس پی رورل رحیم حسین اور ایس ایچ او تھانہ داودزئی عمران اللہ شاہ لم پل کے قریب ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران مشکوک موٹر کار نمبر IDG-3880 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 15 کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی افیون برآمد کر کے ملزم شہر یار ولد سرور خان سکنہ خوشیگی ضلع نوشہرہ کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر