قمار باز بوستانے کے اڈے پر چھاپہ،7 گرفتار

      قمار باز بوستانے کے اڈے پر چھاپہ،7 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے عوامی شکایا ت پر کارروائی کرتے ہوئے اندرون شہر مشہور زمانہ قمار باز بوستانے کے اڈے پر چھاپہ مارتے ہوئے قمار بازی میں مصروف7ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے داو پر لگے 43 ہزار روپے نقداور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی محمد شعیب کو عوامی شکایت موصول ہوئی تھی کہ چند ملزمان علاقہ محبت پورہ کے علاقے میں قائم بد نام زمانہ قمار باز بوستانے کے اڈے پر قمار بازی میں مصروف ہیں، جس پر ڈی ایس پی سٹی II عتیق شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی علی مرتضٰی نے فوری کامیاب کارروائی کے دوران 7ملزمان وسیم ولد بوستان عرف بوستانے، دل نواز ولد دلشاد، غازی ولد اورنگزیب، عامر ولد عمرا خان، وسیم ولد محمد شریف، عرفان ولد اللہ بخش اور نادر ولد اکرام کو گرفتار کرلیا، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعترا ف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم 43ہزار روپے نقد اور آلات قماربازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے