نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے حیات آباد کی حدود میں نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں 5 بوری چائے، 5عدد ٹائرز، 10 عدد تان کپڑا، 2 بوری پان برآمد کر لیا،جن کی مالیت لا کھوں روپے بتائی جا رہی ہے جو قانونی کارروائی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالے کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق اے ایس پی حیات آباد حسن جھانگیر کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کچھ افراد ملکی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے درآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ایس ایچ او تھانہ حیات آباد احسان مروت نے جمرود روڈ ناکہ بندی پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک موٹرکار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے 5 بوری چائے، 5عدد ٹائرز، 10 عدد تان کپڑا، 2 بوری پان برآمد کیا، برآمد کیا جانے والا اشاء کو غیر قانونی طریقے سے سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جسے ٹیکس کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم انسپکٹر واجد خان کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے