کمشنر کوہاٹ ڈویژن کا زیر تعمیر میگا پراجیکٹس کا معائنہ

کمشنر کوہاٹ ڈویژن کا زیر تعمیر میگا پراجیکٹس کا معائنہ

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید عبدالجبا رشاہ نے ڈپٹی کمشنرکوہاٹ مطیع اللہ خان کے ہمراکوہاٹ میں زیر تعمیر میگا پرجیکٹس کامعائنہ کیا۔ ایکسین سی اینڈ ڈبلیوہمراز خٹک، ایس ڈی او زاہداللہ خان اوراسسٹنٹ ڈویژنل مانٹیرنگ آفیسر آفتاب عالم بھی ان مواقع پر موجود تھے۔انہوں نے 2 ارب 17 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر کوہاٹ انسٹیٹیو ٹ آف میڈیکل سائنسز فیز ٹو کے ڈی اے،26 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کے ڈی اے کوہاٹ،23 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر گرلز ڈگری کالج استرزئی اور 47 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ڈی ایف سی آفس کے فلیٹس کی تعمیراتی کام اوراس میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کا معائنہ کیا۔ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو نے کمشنرکو بتایا کہ کوہاٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی عمارت جون 2021 میں،کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس، گرلز ڈگری کالج استرزئی اورڈی ایف سی آفس فلیٹس کی تعمیر جون 2020 میں مکمل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سپوٹس کمپلیکس میں جمنازیم، سویمنگ پول،ہاسٹل،اوورہیڈ ٹینک،چاردیواری،ٹیوب ویل کی تعمیر اورفٹ پاتھ کے ذیلی منصوبے شامل ہیں۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں وقت اورمعیار کا خیال رکھا جائے تاکہ یہ منصوبے عوام کی بھلائی کیلئے زیادہ سے زیادہ مفید کردار اداکرسکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر