جمعیت علماء اسلام ضلع بنوں کے زیر اہتمام پلان سی کے تحت بنوں میں ریلی

جمعیت علماء اسلام ضلع بنوں کے زیر اہتمام پلان سی کے تحت بنوں میں ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام ضلع بنوں کے زیر اہتمام پلان سی کے تحت بنوں میں ریلی نکالی گئی،ریلی میں ضلعی امیر قاری محمد عبداللہ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان،سابق ایم پی اے ملک ریاض خان،سابق تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان اللہ خان،سابق تحصیل کونسلر جنان وزیر،سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزاز اللہ حقانی،سابق ایم پی اے مولانا عبدالرزاق مجددی،مولانا احمد اللہ،ضلعی سالار قاری مستقیم شاہ،مشرف عالمگیرودیگر رہنماؤں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء تحریک انصاف حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے چوک بازار بنوں پہنچے جہاں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک چلانا سلیکٹڈ اور نا اہل حکمرانوں کا کام نہیں فارن فنڈنگ کیس کا ممکنہ فیصلہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا موجودہ حکومت اغیار کا ایجنڈا لیکر آئی ہے اور عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا گیا ہے حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے کشمیر کے مسئلے کو غلط انداز میں پیش کرکے کشمیری عوام کیلئے زندگی مشکل بنادی ہے اور اداروں کو بد نام کردیا گیا ہے اور نا اہل حکمرانوں کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی ریاستی ادارے کی ساکھ بری طرح متاثرہوئی ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے 16ملین مارچ کئے اور تمام پر امن تھے جو کہ ہر قسم کی بے حیائی سے پاک تھے اور پلان اے اور بی کی کامیابی کے بعد اب قائد مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر پلان سی کے تحت ملک کے کونے کونے میں احتجاجی تحریک شروع ہے جو کہ حکومت کے خاتمے تک جاری رہیگی مقررین نے قراردادوں کے ذریعے بنوں میں جاری ظالمانہ بجلی،جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اور گیس لوڈ ٰشیڈنگ ختم کرنے جبکہ وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہوکرملک میں فوری طور پر نئے انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔