پولیس شہداء نے جانوں کا نذرانہ دے کر امن قائم کیا، سی سی پی او

پولیس شہداء نے جانوں کا نذرانہ دے کر امن قائم کیا، سی سی پی او

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) خیبر پختونخواہ پولیس کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر امن قائم کیا ہے، پولیس جوانوں کی قربانیوں اور شہادتوں سے محکمہ کے وقار میں اضافہ ہوا، حاضر سروس پولیس اہلکار بھی محکمہ کے وقار میں مزید اضافہ اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں، پولیس اہلکار پوری جانفشانی کے ساتھ جرائم کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے بھی کردار کریں، محکمہ پولیس میں سزا و جز کا عمل جاری رہے گا جس کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں کی اسی طرح حوصلہ افزائی کی جاتی رہے گی، ان خیالات کا اظہار سی سی پی او محمد علی گنڈاپورنے ملک سعد شہید پولیس لائن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفسران و جوانوں کو انعامات دینے کی تقریب کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پولیس اہلکاروں کو توصیفی اسناد دینے کی ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا، سی سی پی اومحمد علی گنڈا پور نے اس موقع پر پولیس جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے سمیت معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لئے کلیدی کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا

مزید : پشاورصفحہ آخر