تیمرگرہ،ریت بجری نکالنے پر دفعہ 144 کا نفاذ

        تیمرگرہ،ریت بجری نکالنے پر دفعہ 144 کا نفاذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (بیورورپورٹ) ضلع دیر پا ئین اور ضلع دیر بالا کے مالکان آراضیات نے در یائے پنجکوڑہ میں ریت، بجری اور معدنیات پر ٹیکس نفاذ اور دیر بالا میں معدنیات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نفاذکافیصلہ مسترد کر دیا اور د ھمکی دی کہ اگر 3دسمبر تک دیر بالا کے معدنیات پر دفعہ144کو نہ اٹھایا گیا تو مالکان آراضیات اپنی اراضیات سے ریت، بجری اٹھا ئینگے اس حوالے سے 6 دسمبر کو ضلع دیر بالا و پائین کے ارکان اسمبلی، سابق ارکان اسمبلی کا ہنگامی اجلاس ضلع کونسل ہال بلامبٹ میں طلب کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق اقوام سلطان خیل، پائندہ خیل، نصرا دین خیل اور اوسی ٰ خیل کے عمائدین کا ایک ہنگامی اجلاس تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں صدر ملک بہرام خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری جاوید اقبال ایڈوکیٹ،سابق صوبائی وزیر ملک جہان زیب خان، اخون زادہ سکندر حضرت، اخونز ادہ حنیف اللہ، سا بق ناظم تحصیل خال اخونزادی یوسف عادل، سہیل نواب یوسف زئی، سلیم خان ایڈوکیٹ، انعام خان، واحد خان، فرمان اللہ خان، سمیت کثیر تعداد میں عمائدین نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک بہرام خان نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے لہٰذ ا دیر بالا اور دیر پائین میں ٹیکس نافذ نہیں ہونے دینگے انھوں نے کہا کہ لوئر دیر اور اپر دیر میں معدنیات، ریت، بجری پر ٹیکس نفاذ کے حوالے سے انھوں نے 23دسمبر کو ضلع دیر بالا، ضلع دیر پائین کے موجو دہ ارکان اسمبلی، سابق ارکان اسمبلی، سابق امیدوارن اسمبلی کااجلاس تیمرگرہ میں طلب کیا تھا تاہم نا گزیر وجوہات کی بنا پر مذکورہ اجلاس ہنگامی بنیادوں پر اب 6دسمبر کو بروز جمعہ صبح نو بجے ضلع کونسل ہال بلامبٹ میں طلب کیا ہے جس میں دیر بالا اور دیر پائین کے موجودہ ارکان اسمبلی، سابقہ ارکان اسمبلی اور سابق امیداوران اسمبلی بھر پور شرکت کریں گے اور اس حوالے سے ائیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا