شانگلہ میں سرکاری ڈاکٹرز پروفیشنل الاؤنس کی کٹوتی پر نالاں

Dec 04, 2019

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے سرکاری ڈاکٹرز ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی کٹوتی، ڈاکٹرز ہاسٹل میں سہولیات کا فقدان اور ڈاکٹروں کی درپیش مسائل پر نالا ں ۔مسائل حل کیے جائیں،احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن شانگلہ۔باہر اضلاع کے ڈاکٹرز گزشتہ دو سال سے مشکلات میں ہیں ہاسٹل کی مرمت دو سال سے تاخیر کا شکار ہے۔شدید مشکلات میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن شانگلہ کے نمائندوں نے منگل کے روز ڈاکٹرز کے مسائل پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ڈاکٹر ممتاز علی،ڈاکٹرسجاد احمد خان،ڈاکٹر صلاالدین ایوبی،ڈاکٹرساجد،ڈاکٹر امجد۔ڈاکٹرعلاودین،ڈاکٹرمراد ودیگر شریک تھے۔اجلاس کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن شانگلہ کے نمائندہ وفد نے ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا،میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری ڈاکٹر شفیع الملک سے ملاقات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری میں ڈاکٹروں کو درپیش مسائل،ڈاکٹر ہاسٹل کی گزشتہ دو سال سے مرمت التوا کا شکار ہو رہا ہے جسکی وجہ سے ڈاکٹروں کو رہائش کا بڑا مسئلہ ہے اور انہیں تفصیلی طور پر اگاہ کیا اور خاص طور پر ڈاکٹرز کے رہائش گاہوں کا جلد سے جلد بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا۔وائی ڈی اے وفد کے مشکلا ت اور ڈکٹر ہاسٹل کے مرمتی کام میں سست روی پر ڈپٹی کمشنر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سی اینڈ ڈبلیو کو احکامات جاری کرتے ہوئے اس میں مزید تاخیر نہ کرتے ہوئے فل فور کا م مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بعد از ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن شانگلہ کے وفد نے ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی کٹوتی پر ڈسٹرکٹ اکاونٹ افس میں ڈی اے او سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے اگاہ کیا جس پر انہوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے فنانس ڈیپارٹمنٹ اور اکاونٹنٹ جنرل کے پی کو اس سلسلے میں لیٹرجاری کیا۔ینگ ڈاکٹرز انکو درپیش مشکلات پر شدید نالا گی کا اظہار کرتے ہوئے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔۔

مزیدخبریں