صوابی،موضع شیخ جانہ میں زبانی تکرار پر نوجوان قتل

  صوابی،موضع شیخ جانہ میں زبانی تکرار پر نوجوان قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ) موضع شیخ جانہ میں جرمنی پلٹ نوجوان کو زبانی تکرار پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق ساجد زمان جو حال ہی میں جرمنی سے چھٹی پر اپنے گاؤں شیخ جانہ آئے تھے گذشتہ روز ہمسایوں کے ساتھ زبانی تکرار ہوئی جس پر پڑوسیوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ساجد زمان جاں بحق ہو گیا۔ جب کہ ایک شخص ابرار زخمی ہو گیا کالو خان پولیس نے مبینہ طور پر باسط اور جنید کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔