نوشہرہ،پولیس کی کارروائی، 3 گرفتار،اسلحہ برآمد

    نوشہرہ،پولیس کی کارروائی، 3 گرفتار،اسلحہ برآمد

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) اکبرپورہ پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی،راہزنی کیلئے تاک میں بیٹھے ہوئے 03ملزمان گرفتار،اسلحہ اور برآمد۔ملزمان کا ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جُرم مزید تفتیش جاریتفصیلات کے مطابق:۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرکاشف ذوالفقار کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔ سلیم خان SHO اکبرپورہ بمعہ پولیس نفری اپنے علاقہ اختیار میں گشت کر رہے تھے کہ جب دوا موڑ پہنچے تو چند کسان اکھٹے روڈ کے قریب موجود تھے جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر راہ فرار اختیار کی۔پولیس نے ان مشتبیہ گان کا تعاقب کیا اور ان میں سے 03 کو گرفتار کر لیا۔ملزمان عباس ولد انور خان،کاشف ولد راویل گل اور اسماعیل ولد رحیم شاہ ساکنان اکبرپورہ کے قبضے سے 02عددپستول اور کچھ فاصلے پر کھڑی کی گئی چنگ چی برآمد کر لی گئی۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں سمیت راہزنی کیلئے کھڑے تھے کہ پولیس نے گھیر لیا۔ملزمان نے اپنے دوسرے ساتھیوں کے نام بھی اُگل دیئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں مزید تفتیش جاری ہیں۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر