پاکستان اس وقت درست سمت پر گامزن ہے،مشتاق احمد غنی

    پاکستان اس وقت درست سمت پر گامزن ہے،مشتاق احمد غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان(بیورورپورٹ) خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ پاکستان درست سمت پر گامزن ہے حکومت کی انقلابی،اقتصادی پالیسوں کی بدولت معیشت مضبوط ہورہی ہے وہ پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقسیم انعامات تقریب سے خطاب کررہے تھے جہاں وہ مہمان خصوصی تھے۔دیگر مقررین میں ایسوسی ایشن کے صدر نصیر آفریدی،اراکین صوبائی عبد السلا م آفریدی،طفیل انجم، ظاہر شاہ طورواور ساجد اقبال بھی شامل تھے۔مشتاق غنی نے کہا کہ اپوزیشن عمران فوبیا ہو گیا ہے اور تمام شکست خوردہ عناصر ان کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں مگر ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا پاکستانی قوم اپنے محبوب قائد عمران خان کے پالیسوں کے ساتھ کھڑی ہے اُنہوں نے کہا کہ ایزی لوڈ کا دور گزر چکا ہے اب میرٹ کاراج ہے تمام فیصلے شفاف طریقے سے میرٹ پر کئے جارہے ہیں صوبے میں ساٹھ ہزار سے زائد اساتذہ میرٹ پر بھرتے کئے گئے ہیں تعلیمی اداروں میں بائیو میٹرک سسٹم رائج کیا گیا جس سے اساتذہ کی حاضری یقینی ہوگئی ہے اقتصادی پالیسوں کی مثبت نتائج جلد ظاہر ہونگے جس کے نتیجے میں مہنگائی میں کمی ہوگی سپیکر نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کا معیاری تعلیم کے فروغ میں مثبت کردار کو نذر انداز نہیں کیا جاسکتا۔سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ صوبے کے عوام با شعور ہے یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے صوبے کی پُرانی روایات کا خاتمہ کرتے ہوئے دو بارہ پی ٹی آئی کو منڈیٹ دیا۔اس موقع پر سپیکر نے پی ایس ایم اے کے زیر اہتمام سپورٹس مقابلوں میں پوزیشن لینے والے تعلیمی اداروں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید :

صفحہ اول -