شیخوپورہ،دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

شیخوپورہ،دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل
شیخوپورہ،دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

  



شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخوپورہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیاگیا،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ لاشیں تحویل میں لے لیں اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخوپورہ میں کڑکن واہگہ گاﺅں کے قریب دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیاگیا،پولیس کے مطابق باپ اپنے بیٹے کو سکول چھوڑنے جا رہا تھاکہ مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے،پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیااورکارروائی کا آغاز کردیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ