لیگی ایم این اے شیخ روحیل اصغر کی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف حکام ان ایکشن ،کارروائی کا آغاز

لیگی ایم این اے شیخ روحیل اصغر کی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف حکام ان ایکشن ...
لیگی ایم این اے شیخ روحیل اصغر کی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف حکام ان ایکشن ،کارروائی کا آغاز

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیگی ایم این اے شیخ روحیل اصغر کی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف حکام ان ایکشن ہوگئے،شیخ روحیل اصغرکے نام اراضی کاانتقال خارج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے شیخ روحیل اصغرکےخلاف کارروائی کاآغازکردیا ،اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ شیخ روحیل نے ہربنس پورہ میں 201 کنال سرکاری اراضی پرقبضہ کیا،شیخ روحیل اصغر نے سرکاری اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی،اینٹی کرپشن حکام نے اے سی شالیمار سے زمین کی تفصیلات طلب کرلیں،حکام کا کہنا ہے کہ شیخ روحیل اصغرکیخلاف مقدمہ درج کیاجائےگا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور