سندھ ہائیکورٹ ،سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں جام خان شوروکی ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع

سندھ ہائیکورٹ ،سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں جام خان شوروکی ...
سندھ ہائیکورٹ ،سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں جام خان شوروکی ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے کیس میں جام خان شورو د یگر کی ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس دائرکرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری کہاں تک پہنچی ؟ نیب کی تفتیشی ٹیم نے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا،نیب حکام نے کہا کہ انکوائری مکمل کر کے ریفرنس اپروول کیلئے ہیڈ کوارٹر بھیج دیا ہے، نیب ہیڈ کوارٹر سے جواب آنے تک مہلت دی جائے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس دائرکرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیااورجام خان شورو و دیگر کی ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع کردی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی