لاہور،پی آئی سی جھگڑا مریضوں کیلئے وبال جان بن گیا،ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی مکمل طور پر بند کردیا،گرفتار ملازمین کی رہائی کا مطالبہ

لاہور،پی آئی سی جھگڑا مریضوں کیلئے وبال جان بن گیا،ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی ...
لاہور،پی آئی سی جھگڑا مریضوں کیلئے وبال جان بن گیا،ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی مکمل طور پر بند کردیا،گرفتار ملازمین کی رہائی کا مطالبہ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ینگ ڈاکٹرز اوروکلا کی لڑائی مریضوں کیلئے وبال جان بن گئی ،ینگ ڈاکٹرز اور عملے نے پی آئی سی کی اوپی ڈی مکمل بند کردی جس سے مریض خوارہو گئے،گرینڈہیلتھ الائنس نے گرفتار ملازمین کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی سی میں وکلا اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان ہونے والا جھگڑا طوالت اختیار کرگیا،ینگ ڈاکٹرز اورعملے نے ملازمین کی گرفتاری پر او پی ڈی مکمل طور پر بندکردی جس سے مریض خوار ہو کر رہ گئے،گرینڈہیلتھ الائنس نے گرفتار ملازمین کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا،گزشتہ روز گرفتار کئے گئے ملزموں کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کئے جانے کاامکان ہے،ادھروکلا اورڈاکٹرز کے درمیان جھگڑے کا واقعے پر لاہور بار کا جنرل ہاﺅس اجلاس آج 11بجے ہوگا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور