دورانِ پرواز خاتون مسافر کی طبیعت خراب، طیارہ واپس موڑنا پڑا لیکن دراصل خاتون نے بیماری کا بہانہ کیوں کیا؟ جان کر ہنسی روکنا مشکل

دورانِ پرواز خاتون مسافر کی طبیعت خراب، طیارہ واپس موڑنا پڑا لیکن دراصل ...
دورانِ پرواز خاتون مسافر کی طبیعت خراب، طیارہ واپس موڑنا پڑا لیکن دراصل خاتون نے بیماری کا بہانہ کیوں کیا؟ جان کر ہنسی روکنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست فلوریڈا سے میامی جانیوالی امریکن ایگل کی پرواز میں خاتون مسافر کی بظاہر طبیعت خراب ہو گئی اور طیارے سے باہر جانے کی خواہش کی جس پر طیارے کو واپس بلانا پڑا۔خاتون نے دراصل طبیعت خرابی کا بہانہ بہتر سیٹ حاصل کرنے کے لیے کیا لیکن حقیقت آشکار ہونے پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔
سی این این کے حوالے سے خلیج ٹائمز نے بتایا کہ پرواز کے اڑان بھرنے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی خاتون نے بہتر اور بڑی نشت کا مطالبہ شروع کر دیا۔
لیکن جب عملے نے اسے بتایا کہ وہ کوئی بہتر جگہ نہیں دے سکتے تو خاتون بیمار ہو گئی،طیارے کو میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے ایئرپورٹ واپس جانا پڑا۔ ایئر لائن نے اپنے ایک بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایئر پورٹ لینڈنگ کے بعد پتہ چلا کہ خاتون بیماری کا محض بہانہ کر رہی تھی اور اسے طیارے سے باہر نکلنے کی ہدایت کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کو تحویل میں لے کر دماغی امراض کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -