سوات ،مینگورہ شہر اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات ،مینگورہ شہر اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات ،مینگورہ شہر اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

  



سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)مینگورہ شہر اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورلوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مینگورہ شہر اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4اعشاریہ 5 ریکارڈکی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 40کلومیٹر اورمرکز پاک افغان تاجکستان کاسرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورلوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /سوات