اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنا صریحاً بدقسمتی ہوگی,فوادچودھری

اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنا صریحاً ...
اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنا صریحاً بدقسمتی ہوگی,فوادچودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہاپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنا صریحاً بدقسمتی ہوگی,الیکشن کمیشن کیلئے ایک شخص پر اتفاق نہ کرنے والے ملک کے بڑے مسائل پر کیسے اتفاق رائے کریں گے ؟


وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنا صریحاً بدقسمتی ہوگی ،فریقین اپنی پوزیشن میں نرمی لائیں اورفیصلہ کریں ،وفاقی وزیر کاکہناہے کہ الیکشن کمیشن کیلئے ایک شخص پر اتفاق نہ کرنے والے ملک کے بڑے مسائل پر کیسے اتفاق رائے کریں گے ؟۔