خواتین کو طاقتور اور معاشرے میں ان کے فعال کردار کو یقینی بنانا نئے پاکستان کا مشن ہے،فردوس عاشق اعوان

خواتین کو طاقتور اور معاشرے میں ان کے فعال کردار کو یقینی بنانا نئے پاکستان ...
خواتین کو طاقتور اور معاشرے میں ان کے فعال کردار کو یقینی بنانا نئے پاکستان کا مشن ہے،فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس آرڈیننس میں ترمیم کی کابینہ سے توثیق وزیراعظم عمران خان کے خواتین کو بااختیار اور جائیداد میں حصہ دار بنانے کے عزم کی تکمیل کی جانب ایک عملی قدم ہے۔خواتین کو طاقتور اور معاشرے میں ان کے فعال کردار کو یقینی بنانا نئے پاکستان کا مشن ہے۔


معاون خصوصی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے قانون سازی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہے۔ یہ خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب اہم پیشرفت ہے۔


فردوس عاشق اعوان نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان لیٹرآف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹس آرڈیننس2019کا چھ دسمبرکو باقاعدہ نفاذ کرنے جارہے ہیں۔یہ قانون ملکی تاریخ میں حق وراثت کے تعین میں سنگِ میل ہے۔دہائیوں سے زیرسماعت مقدمات دنوں میں نمٹیں گے۔


معاون خصوصی نے کہا کہ ملک اورملک سے باہردنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی اس سے استفادہ کریں گے۔