نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیئررضوی نے استعفیٰ دے دیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیئررضوی نے استعفیٰ دے دیا،نیئر رضوی کو13 فروری 2019 کو بطور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب تعینات کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیئررضوی نے استعفیٰ دے دیا،نیئر رضوی کاکہنا ہے کہ وکالت میں نجی پریکٹس کرنا چاہتا ہوں،اس لیے استعفیٰ دے رہا ہوں،واضح رہے کہ نیئر رضوی کو13 فروری 2019 کو بطور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب تعینات کیا گیا تھا۔