سپریم کورٹ،شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی میں ملازمین کی ریگولرائزیشن سے متعلق کیس میں یونیورسٹی چترال کا رجسٹرار طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی میں ملازمین کی ریگولرائزیشن سے متعلق کیس میں یونیورسٹی چترال کے رجسٹرار کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی میں ملازمین کی ریگولرائزیشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے کہا کہ چترال کیمپس اب یونیورسٹی بن چکی ہے ،جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ جب بجٹ نہیں تھا تو دوبارہ سے یونیورسٹی نے اشتہار کیوں دیا؟جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ کوئی طریقہ کار ہی نہیں آپ نے تعلیم کوکاروبار سمجھنا شروع کردیا،قانون کے مطابق بھرتیاںہونی چاہئیں ،جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ ایچ ای سی بجٹ نہیں دے گا تو کیاپھر یونیورسٹی سب ملازمین کو نکال دے گی ؟عدالت نے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی چترال کے رجسٹرار کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔