نااہلی کیس، الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کو نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نااہلی کیس میں وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کو نوٹس جاری کردیا اور بذریعہ وکیل یا خود17 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،راجہ بشارت پر کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی، معلومات چھپانے ،حلف نامے پر دستخط نہ کرنے کا الزام ہے ،الیکشن کمیشن نے وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کو نوٹس جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کو بذریعہ وکیل یا خود17 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔