گیپکو میں بھرتیوں میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع،خواجہ آصف کو شامل تفتیش کئے جانے کاامکان

گیپکو میں بھرتیوں میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع،خواجہ آصف کو ...
گیپکو میں بھرتیوں میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع،خواجہ آصف کو شامل تفتیش کئے جانے کاامکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے نے گیپکو میں بھرتیوں میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کردی،تحقیقات میں خواجہ آصف کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان ہے،بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے سی ای او گیپکو کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کاکہنا ہے کہ گیپکو ملازمین کی بھرتیوں میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہواہے، ذرائع کے مطابق گیپکو ملازمین کی بھرتیاں2015میں خواجہ آصف کے دورمیں ہوئی،بھرتی ہونے والے بیشترملازمین خواجہ آصف کے انتخابی حلقے ہیں ۔
ایف آئی اے نے بھرتیوں میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،ذرائع ایف آئی اے کاکہناہے کہ تحقیقات میں خواجہ آصف کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان ہے،بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے سی ای او گیپکو کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیاہے، ایف آئی اے نوٹس میں کہاگیاہے کہ 2015میں ہونےوالی بھرتیوں کا ریکارڈ فوری فراہم کیا جائے۔