امریکی رپورٹر بھیس بدل کر مقبوضہ کشمیر میں داخل، پھر وہاں کیا دیکھا؟ بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑ دیا

امریکی رپورٹر بھیس بدل کر مقبوضہ کشمیر میں داخل، پھر وہاں کیا دیکھا؟ بھارتی ...
امریکی رپورٹر بھیس بدل کر مقبوضہ کشمیر میں داخل، پھر وہاں کیا دیکھا؟ بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑ دیا

  



سرینگر (ویب ڈیسک) امریکی میگزین نیویارکر کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق چشم کشا انکشافات سامنے آ گئے۔ امریکی رپورٹر بھیس بدل کر مقبوضہ کشمیر میں گھسنے میں کامیاب ہوگئے۔امریکی رپورٹر کے مطابق سرینگر کے ایک ہسپتال میں 30 زخمی زیر علاج تھے جن کو گولیاں لگی تھیں، ہسپتال کے اندر بھی بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار منڈلاتے رہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوجی رات کو لوگوں کے گھروں میں گھس کر مار پیٹ کرتے ہیں، بھارتی فوجی نوجوان کو مسجد پر سنگ باری کرنے پر مجبور کرتے رہے، اکثر نوجوانوں کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں۔رپورٹر کے مطابق جس دن پابندیاں اٹھائی جائیں گی کشمیری مودی کے خلاف پھٹ پڑیں گے، بھارت میں مسلمانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے، مقبوضہ وادی سے متعلق بھارتی میڈیا جھوٹ پھیلاتا رہا، بھارتی میڈیا وہی بولتا ہے جو مودی سرکار بولنے کو کہتی ہے۔

مزید : بین الاقوامی