" نواز شریف کا علاج جیسے ہی مکمل ہو انہیں ۔۔۔ " حکومت پاکستان نے برطانیہ کو خط لکھ دیا

" نواز شریف کا علاج جیسے ہی مکمل ہو انہیں ۔۔۔ " حکومت پاکستان نے برطانیہ کو خط ...

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے برطانیہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سزا یافتہ نواز شریف ضمانت کے بعد آپ کے ملک میں زیر علاج ہے۔خط میں برطانوی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ نواز شریف کا علاج جیسے ہی مکمل ہو انہیں واپس پاکستان بھیجا جائے، خط کے ساتھ نواز شریف کے مقدمات اور ضمانت کی تفصیلات بھی بھیجی گئی ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ نواز شریف جس ملک میں بھی جائیں گے اس ملک کو نواز شریف کے حوالے سے خط لکھا جائے گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد