" اب تک براہ راست کرکٹ پر توجہ نہیں دے سکے لیکن عمران خان اب۔۔۔ " ٹیم کی کارکردگی پر ایک اور حکومتی عہدیدار پھٹ پڑا

" اب تک براہ راست کرکٹ پر توجہ نہیں دے سکے لیکن عمران خان اب۔۔۔ " ٹیم کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) سابق کرکٹرز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے بعد تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید بھی قومی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف بدترین کارکردگی پر پھٹ پڑے۔جیو نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سارے ادارے تباہ حال تھے اور عمران خان بڑے محاذ پر لڑ رہے تھے، مصروفیات کی وجہ سے وزیراعظم کرکٹ پر توجہ نہیں دے سکے تھے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے اب تک براہ راست کرکٹ پر توجہ نہیں دی تھی، عمران خان اب کرکٹ کو ٹھیک کر کے دکھائیں گے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اب تک کرکٹ کو جگاڑ سے چلایا جاتا رہا، کرکٹ کو طویل مدتی پالیسی کے تحت ٹھیک کریں گے، کرکٹ کا نیا ڈومیسٹک ڈھانچہ نتائج دے گا۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اظہر علی ناکام کپتان تھے، ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی صفر رہی، اظہر علی کو واپس لانا درست فیصلہ نہیں تھا۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر بات کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہمیشہ ہارتے رہے لیکن اس بار تو بہت بری شکست رہی۔خیال رہے کہ قومی ٹیم کو آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دونوں میچوں میں اننگز کی شکست کا مزہ چکھنا پڑا تھا جس پر سابق کرکٹرز انتخاب عالم، عبدالرزاق ، رمیز راجہ اور معین خان نے شدید تنقید کی تھی۔